Thursday 19 January 2012

AMAZING TRANSPARENT TOUCH SCREEN COMPUTER


ٹرانس پیرنٹ ٹچ اسکرین کمپیوٹرایجاد

کراچی : ٹچ اسکرین کا کمپیوٹر آ پ سب ہی نے دیکھا ہوگا مگر اب آپ فخر کہہ سکیں گے کہ میرا ٹچ کمپویٹر  میرے گھر کی ونڈو ،شیشے یا پھر  دیوار پر بھی  چلایا جا سکتا ہے۔
ٹچ اسکرین کی خصوصیات کا حامل یہ کمپیوٹر دیکھنے میں شیشے کا ایک ٹکڑا ہے جیسےسام سانگ کمپنی نے تیار کیا ہے جو کہ رواں سال  کے اختتام سے قبل فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا۔
کمرے کی کھڑکی  یا پھر دیوار میں نصب کیا جانا والا یہ  شیشہ  کمپیوٹر نیم شفاف اور آرپار دیکھنے  کی صلاحیت رکھتا ہے جیسے   بوقت ضرورت بند کرکے کمرے کے باہر کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
46 انچ  کی بڑی ٹچ اسکرین  یہ کمپیوٹر جس میں سمارٹ پی سی کی تمام خصوصیات موجود  ہیں بلکہ یہ ہی نہیں  ٹرانس پیرنٹ سمارٹ ونڈو نامی اپنی نوعیت کا واحد کمپیوٹر  ہے جس میں مختلف ایپلی کیشن  جیسے  ٹوئٹر،فلائٹ انفارمیشن ،کھانے کی تراکیب ،ریسرچ اور موسم کی پیشن گوئی  کی جاسکتی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے  کہ ونڈو کمپیوٹر  کی مدد  سے بہت جلد گھروں میں پڑے ڈیسک ٹاپ  ماضی کا حصہ بن  جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment